ویب ڈیسک: غزہ صورتحال پر سعودی وزیر خارجہ کا مراکش و ملائیشیا کے ہم منصبوں سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے خطے کے دیگر ممالک کے ہم منصبوں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے مراکش اور ملائیشیا کے ہم منصبوں سے فلسطین کی صورتحال پر گفتگو کی۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق انہوں نے اسرائیل کی خلاف ورزیوں کے فوری خاتمے کیلئے مسلم اور عرب ممالک کے اقدامات تیز کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس دوران بین الاقوامی قوانین کے مطابق محفوظ اور مستحکم فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے تمام پہلو زیر بحث رہے۔
یاد رہے کہ غزہ صورتحال پر سعودی وزیر خارجہ کا مراکش و ملائیشیا کے ہم منصبوں سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Load/Hide Comments