ویب ڈیسک: سرحد چیمبر انتخابات کیلئے 160 کاغذات نامزدگی درست قرار دیدئے گئے ہیں، کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 23 نشستوں کیلئے کی گئی ہے جس میں کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کی 10،10 نشستیں خواتین کی دو اور ٹاﺅن ایسوسی ایشن کی ایک نشست شامل ہے۔
کارپوریٹ کی 10نشستوں کیلئے 46 امیدواروں نے 60 کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، تمام کو درست قرار دیدیا گیا ہے۔
ان میں عباس فواد عظیم، عبدالحمید گورواڑہ، آصف اقبال، ڈاکٹر مقبول خان، فرحت قیوم پراچہ، ضیاءالحق سرحدی، محمد نعیم بٹ، صابر بنگش، شہباز الیاس غضنفر بلورشامل ہیں۔
ایسوسی ایٹ کلاس کی 10نشستوں کیلئے 78امیدواروں نے 95کاغذات جمع کرائے جن میں تین مسترد کئے گئے اور 92کاغذات درست قرار دیدئے گئے۔
ان میں غلام بلال جاوید، مجیب الرحمان، محمد اسحاق، محمد عدنان جلیل اور دیگر شامل ہیں۔
خواتین کی دو نشستوں کیلئے 4خواتین نے 7کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں ایک مسترد اور 6درست قرار دئے گئے، ان میں عافیہ ولایت، فرزانہ عدیل، فرزانہ ارشد اورشاہدہ پروین شامل ہیں۔
ٹاﺅن ایسوسی ایشن کی سیٹ کیلئے دو امیدواروں نے تین کاغذات جمع کرائے ایک امیدوار کے کاغذ مسترد کردیئے گئے جبکہ دوسرے امیدوار محمد سجاد کے دونوں کاغذات منظور کرلئے گئے۔
کاغذات واپس لینے کا دو دن کا وقت دیا گیا ہے جبکہ پولنگ 25ستمبر کو سرحد چیمبر میں ہوگی ۔
مذکورہ امیدواروں میں کامیا ب ہونیوالے امیدوار چیمبر کے صدر کا انتخاب کرینگے اس بار چیمبر کا صدر کارپوریٹ کلاس سے منتخب کیاجائیگا۔
یاد رہے کہ سرحد چیمبر انتخابات کیلئے 160 کاغذات نامزدگی درست قرار دیدئے گئے ہیں، کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 23 نشستوں کیلئے کی گئی ہے.
Load/Hide Comments