ویب ڈیسک: پہاڑی علاقوں کے بی ایچ یوز میں لیبارٹریز اور الٹراساﺅنڈ کی سہولت دینے کا فیصلہ، جن علاقوں میں رورل ہیلتھ سنٹرز اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال موجود ہیں ان علاقوں میں بی ایچ یوز کو مذکورہ سہولیات کی فراہمی سے روک دیاجائے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے پہاڑی اوردوردرازعلاقوںمیںہسپتالوں کی عدم موجودگی پروہاں پر قائم بنیادی صحت مراکز میں فوری طورپر تشخیصی لیبارٹریز ، الٹراساو ¿نڈ اور طبی عملے کی دستیابی کیلئے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ ارسال کردیاہے۔
اس کے مطابق بنیادی صحت مراکز میں لیبارٹری اور الٹراساﺅنڈ کی سہولیات کی فراہمی سے مریضوں کو رورل ہیلتھ سنٹرز، تحصیل ہیڈ کوارٹرز اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کو ریفر کرنے سے پہلے ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا سکے گی۔
مراسلہ کے مطابق جن علاقوں میں رورل ہیلتھ سنٹرز اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال موجود ہیں ان علاقوں میں بی ایچ یوز کو مذکورہ سہولیات کی فراہمی سے روک دیاجائے اور کم از کم ایک میڈیکل آفیسر کو علاقے کے مریضوں کا علاج کرانے کیلئے رورل ہیلتھ سنٹرزمیں تعینات کیا جائےگا۔
پشاور اور دوسرے بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا رش کم کرنے کیلئے ہر رورل ہیلتھ سنٹر اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوںمیں آپریشن تھیٹر، ای سی جی، الٹراساو ¿نڈ اور لیب ٹیسٹ کی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ کی جانب سے یہ حکم بھی جاری کیا گیا ہے کہ ڈاکٹروں اور سٹاف نرسوں کے ڈیوٹی روسٹر کو ہر ہسپتال میں برقرار رکھا جائے گا اور اس پر سختی کے ساتھ عمل کیا جائے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ ہر ٹی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو لیول ہسپتالوں میں انتظار گاہیں مختص کرنے اور اس میں کرسی ،ڈیسک، پینے کا پانی اور واش روم سمیت بنیادی سہولیات مختص کرنے کا بھی ہدف حوالہ کیا گیا ہے۔ ہسپتالوں میں بچوں کے وارڈز کو رنگین پینٹنگز سے سجانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پہاڑی علاقوں کے بی ایچ یوز میں لیبارٹریز اور الٹراساﺅنڈ کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments