شناختی کارڈ کی تجدید نہ کرانے

شناختی کارڈ کی تجدید نہ کرانے والوں کی موبائل سمز بندش شروع

ویب ڈیسک: شناختی کارڈ کی تجدید نہ کرانے والوں کی موبائل سمز بندش شروع کر دی گئی ہے۔
پی ٹی اے نے موبائل سمز کا غیر قانونی استعمال روکنے کے لئے سموں کی بندش کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا۔
جن لوگوں کے شناختی کارڈ کی مدت 2017 سے پہلے مکمل ہوچکی اور انہوں نے اس کی تجدید نہیں کروائی ان کی سمزکی بندش شروع کردی گئی ہے۔
پہلے مرحلے میں جعلی سمز اور پھرکینسل ہونے والے شناختی کارڈز پر سمز بند کی گئی ہیں،16 اگست سے لے کر اب تک 69 ہزار سے زائد غیر قانونی سمز بند کی گئی ہیں۔
تیسرے مرحلے میں فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ شناختی کارڈ کی تجدید نہ کرانے والوں کی موبائل سمز کی بندش کا عمل مرحلہ وار شروع کر دیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد کی ملاقات