مخصوص نشستوں کا معاملہ پارلیمان کو

مخصوص نشستوں کا معاملہ پارلیمان کو بھیجنا چاہیےتھا، بیرسٹر عقیل

ویب ڈیسک: مشیر وزارت قانون و انصاف بیرسٹرعقیل نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات 9مئی کی معافی سے مشروط ہیں، مخصوص نشستوں کا معاملہ پارلیمان کو بھیج دینا چاہیےتھا۔
انہوں نے بتایا کہ دانیال کے پرائیویٹ بل سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں۔ مخصوص نشستوں کا معاملہ پارلیمان کو بھیج دینا چاہیےتھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ججز کی تعداد بڑھنی چاہیے، سینئر ترین جج نے ہی چیف جسٹس بننا ہے، ہم کسی کی حق تلفی کی بات نہیں کر رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے کیسز میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے، ججز کی تعداد بڑھنی چاہیے، آئینی ترمیم سے تعداد کم زیادہ ہو سکتی ہے۔
بیرسٹرعقیل ملک کا مزید کہنا تھا کہ محمود اچکزئی کی مذاکرات کی بات کو خوش آئند سمجھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور : دودھ کی قیمت میں 60روپے فی لیٹر اضافہ، نیا نرخ نامہ جاری