مسافر ٹرین میں فائرنگ سے

شکاگو: مسافر ٹرین میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ویب ڈیسک: امریکی ریاست شکاگو میں مسافر ٹرین میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹرین کے اندر پیش آیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حملہ آور کو موقع پر گرفتار کر لیا جبکہ اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
شکاگو پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم کے بارے میں ابھی تک واضح معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں تاہم اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں، اس کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔
یاد رہے کہ امریکی ریاست شکاگو میں مسافر ٹرین میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  اپوزیشن کا حصہ ہیں اور رہیں گے: فضل الرحمان نے واضح کردیا