مردان اور چارسدہ میں جائیداد تنازعہ

مردان اور چارسدہ میں جائیداد تنازعہ پر فائرنگ، والدہ، بہن اور بھائی قتل

ویب ڈیسک: مردان اور چارسدہ میں جائیداد تنازعہ پر فائرنگ، والدہ، بہن اور بھائی قتل کر دیئے گئے.
تفصیلات کے مطابق ضلع مردان میں جائیداد تنازعہ پر فائرنگ کے باعث بہن جاں بحق جبکہ بھتیجے زخمی ہو گئے۔
مردان کے تھانہ پار ہوتی کی حدود کچہ سٹرک میں دو بھائیوں نے فائرنگ کی جس سے ملزمان کی بہن مسماتہ ف جاں بحق ہو گئی۔
فائرنگ سے ملزمان کے 10 اور 5 سالہ کمسن بھتیجے شدید زخمی ہو گئے۔
ملزمان نے کچھ عرصہ قبل بچوں کے والد کو بھی قتل کیا گیا ہے، والد کے قتل کے بعد بچے اپنی پھوپی کے ساتھ رہتے تھے۔
ادھر ضلع چارسدہ کی تحصیل تنگی حسن آباد جیندی میں افسوسناک واقعہ رونما ہوا. تنگی میں‌جائیداد تنازعہ پر ملزمان نے اپنی والدہ اور بھائی کو قتل کر دیا ، مقتولین کی نعشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال تنگی منتقل کر دی گئیں.
ملزمان ارتکاب جرم کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرا ر ہو گئے.
اس واردات کے حوالے سے تنگی پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی.
ملزمان کی فائرنگ سے ایک بھائی شدید زحمی بھی ہوا ہے.
یاد رہے کہ مردان اور چارسدہ میں جائیداد تنازعہ پر فائرنگ، والدہ، بہن اور بھائی قتل کر دیئے گئے.

مزید پڑھیں:  شام میں سعودی سفارتخانہ 12 سال بعد دوبارہ کھل گیا