ویب ڈیسک: صوابی پولیس نے اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع صوابی کے تھانہ تورڈھیر پولیس نے بھاری اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم درہ آدم خیل سے گاوں جلبئی اسلحہ سمگل کر رہا تھا۔
اس دوران ملزم بوریوں میں موٹر سائیکل پر اسلحہ لے جا رہا تھا کہ دھر لیا گیا۔
ڈی ایس پی فضل شیر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئَے بتایا کہ ملزم سے 5 عدد کلاشنکوف، 2 ریپیٹرز، 3 عدد پستول، 4 عدد سنگل بیرل اور ڈبل بیرل بندوق، سینکڑو کارتوس، 17 عدد میگزین اور دیگر گولہ بارود برآمد کر لیا۔
Load/Hide Comments