بنگال ٹائیگرز کا وائٹ واش

تاریخ میں پہلی بار پاکستان کیخلاف بنگال ٹائیگرز کا وائٹ واش

ویب ڈیسک: تاریخ میں پہلی بار پاکستان کیخلاف بنگال ٹائیگرز کا وائٹ واش مکمل، قومی ٹیم ہوم گراونڈ پر کامیابی سے دور، کھلاڑی منتشر دکھائی دیئے، بولنگ کے ساتھ بیٹنگ اور فیلڈنگ میں شاہینوں نے فلاپ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلادیش نے پاکستان کو راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی ہرا دیا۔ اس کے ساتھ ہی تاریخ میں پہلی بار بنگال ٹائیگرز نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا۔
راولپنڈی گرانڈ پر کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش رہا جبکہ بنگلادیش کی میچ پر گرفت مضبوط رہی۔ بعدازاں بنگلادیش نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز یکطرفہ پرفارمنس کے باعث 0-2 سے اپنے نام کر لی۔
یاد رہے کہ بنگلادیش نے تاریخی کلین سویپ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے مات دی۔ اس دوران قومی ٹیم دوسری اننگز میں 172رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، اس کے بعد بنگلادیش کو میچ جیتنے کیلئے 185 رنز کا ہدف ملا۔
بنگلادیش نے ہدف 4 وکٹّوں پر پورا کر کے تاریخی فتح سمیٹ لی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پر بنگلادیش کے لیٹن داس پلیئر آف دی میچ جبکہ پلیئر آف دی سیریز مہمان ٹیم کے مہدی حسن مرزا قرار پائے۔
تاریخ میں پہلی بار پاکستان کیخلاف بنگال ٹائیگرز کا وائٹ واش مکمل، قومی ٹیم ہوم گراونڈ پر کامیابی سے دور اور کھلاڑی منتشر دکھائی دیئے، بولنگ کے ساتھ بیٹنگ اور فیلڈنگ میں شاہینوں نے فلاپ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
اس سے قبل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بھی قومی کھلاڑی سست اور کھیل میں‌پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے میں‌ناکام رہے.
اس کے برعکس بنگلادیش کی ٹیم نے بہترین پرفارمنس کا مطاہرہ کیا اور گراونڈ کے چاروں اطراف بہترین سٹروکس کھیلے، ان کے کھیل میں چستی اور کامیابی کی جستجو کے آثار دکھائی دیئے.
ٹائیگرز کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہی ہے کہ مرد میداں‌اور پلیئر آف دی سیریز کے اعزازت دونوں مہمان ٹیم کی جھولی میں‌جا گرے.

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید