لوک گلوکار عارف لوہار کا میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ

پاکستان کے مشہور لوک گلوکار عارف لوہار نے آسٹریلیا میں میلبورن کرکٹ گراؤنڈ ( ایم سی جی) کا دورہ کیا۔
لوک گلوکار عارف لوہار کو ان کی خواہش پرتاریخی کرکٹ گراؤنڈ ایم سی جی کا دورہ کروایا گیا۔ میلبورن کرکٹ گراونڈ پہنچنے پر عارف لوہار کو ڈریسنگ روم سمیت مختلف حصوں کا وزٹ کرایا گیا۔
ٹور گائیڈ نے عارف لوہار کو میلبورن کرکٹ گراونڈ کی تاریخ اور خصوصیات سے آگاہ کیا۔عارف لوہار کو 1992 کے ورلڈ کپ فائنل اوراس میں پاکستان کی تاریخی جیت سے متعلق بھی تفصیل سے بتایاگیا۔ شان مسعود کی قیادت میں پاکستان نے آخری بار ایم سی جی پر ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔
قومی ٹیم رواں برس نومبر میں وائٹ بال سیریز کا میچ ایم سی جی کھیلے گی۔ گراونڈ کی خوبصورتی سے متاثر عارف لوہار نے گراونڈ میں تصاویر بنواکر ان لحمات کو یادگار بنایا۔

مزید پڑھیں:  صنم ماروی نے اپنی چوتھی شادی کا اعلان کردیا