بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ‘ویر زارا’ 20 سال بعد دوبارہ سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
حال ہی میں پٹھان، جوان اور پھر ڈنکی جیسی سپرہٹ فلمیں دینے کے بعد کنگ خان کے مداحوں کیلئے ایک اور اچھی خبر سامنے آئی ہے۔
شاہ رخ خان کی کوئی نئی فلم نہیں بلکہ 20 سال قبل ریلیز ہونے والی سپر ہٹ مووی ویر زارا کو دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ویر زارا کو 13 ستمبر کو بھارت کے مختلف سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 2004 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ پریتی زنٹا نے مرکزی کرادار نبھایا تھا اور دونوں کی جوڑی کو کافی پسند کیا گیا تھا، اس فلم میں امیتابھ، ہیما مالنی اور رانی مکھرجی نے بھی اہم کردار نبھائے تھے۔
یش چوپڑا کی ہدایتکاری میں یہ فلم 23 کروڑ روپے میں بنائی گئی تھی جس نے پوری دنیا سے 97 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا تھا۔
Load/Hide Comments