آلو چکن کے کباب بنانے کی ترکیب

آلو چکن کے کباب بنانے کے اجزا اور ترکیب

اجزاء:
آلو ۔ایک کلو
چکن ۔ایک پاؤ
کالی مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ
نمک ۔حسب ضرورت
انڈے ۔ دو عدد
ڈبل روٹی کا چورا ۔حسب منشاء

ترکیب:
آلو ابال لیں،چکن میں آدھا کپ پانی ڈال کر بوائل کر لیں اور ریشے ریشے کر لیں یا باریک کوٹ لیں ،پھر آلو،چکن، کالی مرچ اور نمک ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔ اس مکسچر کی گول گول ٹکیاں بنا لیں . دودھ میں انڈے ڈال کر پھینٹ لیں اور اس میں ٹکیوں کو ڈبو کر ڈبل روٹی کا چورا لگائیں اور آئل میں فرائی کریں ۔ یہ بچوں کی غذائیت کے لحاظ سے مکمل ٹھوس غذا ہے ۔ اسے چٹ پٹی چٹنی ، چاٹ مسالہ یا کیچپ وغیرہ کے ساتھ بچوں کو دیں۔