چین میں سکول بس بچوں کے

چین میں سکول بس بچوں کے ہجوم پر چڑھ دوڑی، 11 بچے ہلاک

ویب ڈیسک: چین میں سکول بس بچوں کے ہجوم پر چڑھ دوڑی، اس واقعہ میں 11 بچے ہلاک ہو گئے۔
مشرقی چین کے ایک سکول کے باہر سرکاری سکول بس بچوں کے ہجوم پر چڑھ دوڑی، اس حادثے سے کم از کم 11 بچے ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ صبح 7 بجے پیش آیا جب طالب علم شانڈونگ صوبے کے تائیان شہر میں ایک مڈل سکول کے داخلی دروازے کے باہر کھڑے تھے۔
یاد رہے کہ چین میں کئی سرکاری سکول اس ہفتے نئے تعلیمی سال کے لیے دوبارہ کھلے ہیں۔ اس لئے بچوں کا ایک ہجوم اس کے باہر موجود تھا۔
حفاظتی معیارات میں کمی اور بے ترتیب ٹریفک کی وجہ سے ملک میں جان لیوا ٹریفک حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں، تاہم سکول بس کا حالیہ واقعہ خطرناک قرار دیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ چین میں سکول بس بچوں کے ہجوم پر چڑھ دوڑی، اس واقعہ میں 11 بچے ہلاک ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  اپنی آزادی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، شہباز شریف