اورکزئی مسجد پر فائرنگ

اورکزئی میں مسجد پر فائرنگ ،2افراد زخمی ہو گئے

ویب ڈیسک: اورکزئی میں مسجد پر فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہو گئے ۔
ڈی پی او نذیر خان اورکزئی کے مطابق واقعہ لوئر اورکزئی سرہ میلہ میں پیش آیا جہاں ماتمی جلوس کے دوران مسجد پر فائرنگ کی گئی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
پولیس نے موقع پر ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ جلوس بخیر و آفت اپنے اختتام کو پہنچ گیا ۔
ڈی پی او کے مطابق ملزم ذہنی مریض ہے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پرحملے کی کوشش ناکام، 4خودکش بمبار ہلاک