بجلی قیمتوں سے عوام پریشان

بجلی کی قیمتوں سے عوام پریشان ہیں،سپیکر قومی اسمبلی

ویب ڈیسک: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اعتراف کیا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بجلی کی قیمتوں سے اس وقت عوام پریشان ہیں، ہمیں توانائی کے متبادل ذرائع کو اپنانا ہو گا۔
اسلام آباد میں منعقدہ مشاورتی اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈالر کی قیمت میں اضافے سے بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے قیام کے وقت ڈالر کی قیمت انتہائی کم تھی جبکہ تیل کی عالمی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتیں بھی مہنگی بجلی کی وجہ ہیں۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہمیں توانائی کے متبادل ذرائع کو اپنانا ہو گا،شمسی توانائی سستی بجلی کے حصول کا اہم ذریعہ ہے اور ماحول دوست توانائی کا فروغ وقت کا تقاضہ بھی ہے۔
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے تاہم موسم سرما میں بجلی کی کھپت میں کمی کی وجہ بجلی کی پیداوار میں کمی لانا پڑتی ہے۔
سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانے والی بجلی کی ریکوری 50 فیصد سے بھی کم ہے، ریکوری میں کمی کی وجہ سے بجلی کے صارفین کو دوسرں کا بوجھ بھی اٹھانا پڑتا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ موجودہ پارلیمان ملکی معیشت اور توانائی کے شعبے میں درپیش چیلنجزز کے حل کے لئے کوشاں ہے کیونکہ توانائی ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں:  ماحولیاتی آلودگی:خیبر پختونخوا حکومت کا تعلیمی نصاب میں مواد شامل کرنے کافیصلہ