اسحاق ڈار آج دورہ برطانیہ پر

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج دورہ برطانیہ پر روانہ ہونگے

ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج دورہ برطانیہ پر روانہ ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج 5 روزہ دورے پر برطانیہ رواںہ ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وہ4 سے 8 ستمبر 2024 تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے، اس دوران نائب وزیر اعظم انجیلا رینر سے ملاقات کریں گے۔
دورہ کے دوران نائب وزیراعظم پارلیمنٹ کے اراکین اور برطانوی پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
یاد رہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج دورہ برطانیہ پر روانہ ہونگے ، جہاں وہ برطانوی وزیر خارجہ سے تفصیلی مذاکرات بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  گڈ گورننس کےلئے ڈیجیٹائزیشن انتہائی ضروری ہے، علی امین گنڈاپور