ویب ڈیسک: صوبہ میں ڈینگی کے وار تیز ہونے لگے ہیں، متاثرہ افرادکی تعداد 177 ہو گئی جن کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات ک مطابق خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد177تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 11 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ باقی افراد کو گھروں پر علاج تجویزکرتے ہوئے ان کی نگرانی کا سلسلہ شروع کردیاگیا ہے۔
محکمہ صحت سے جاری رپورٹ کے مطابق صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد میں سے 46 افراد کو ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا تھا جن میں سے زیادہ تر صحت یاب ہوئے ہیں۔
رواں سیزن کے دوران پشاور میں 29 مثبت کیس رپورٹ کئے گئے ہیں، ایبٹ آبادمیں 28 کیس، بنوں میںگیارہ کیس، صوابی میں دس کیس، باجوڑ میں7 کیس رپورٹ کئے گئے ہیں۔
سوات میں سات کیس، ہری پور میں سات کیس، دیر لوئر اور چارسدہ میں چار، چار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
ان اضلاع کے علاوہ مانسہرہ میں دو، چترال لوئر، بونیر، دیر اپر، کوہاٹ، نوشہرہ، تور غر اور ٹانک میں اب تک ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ایبٹ آباد، سوات، بنوں اور مانسہرہ کو ڈینگی کےلئے حساس قرار دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ صوبہ میں ڈینگی کے وار تیز ہونے لگے ہیں، متاثرہ افرادکی تعداد 177 ہو گئی جن کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments