ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے 28 اضلاع میں ترقیاتی پروگرام کیلئے ڈیڑھ ارب جاری کر دیئے گئے، ان میں سب سے زیادہ 20کروڑ روپے پشاور کو ملے۔
اس کے علاوہ سوات کو 12کروڑ جاری، ڈیرہ ، نوشہرہ، چارسدہ، ایبٹ آباد، لوئر دیر کو 8کروڑ، مانسہرہ کو 6کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فنڈ صرف منظور شدہ منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔
ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے 28بندوبستی اضلاع میں ضلعی ترقیاتی پروگرام کے منصوبوں کیلئے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد جاری کردیئے ہیں۔
محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کی جانب سے تمام 28اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مجموعی طور پر ایک ارب 54کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔
خیبرپختونخوا کے 28 اضلاع میں ترقیاتی فنڈ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس میںسب سے زیادہ پشاور کو 20کروڑروپے، سوات کو 12کروڑ، ڈیرہ اسماعیل خان، نوشہرہ، چارسدہ، ایبٹ آباد، لوئر دیر کو 8کروڑ، مانسہرہ 6کروڑ،ٹانک کرک، بنوں، کوہاٹ، بٹگرامشانگلہ، بونیر ، اپر دیر، ملاکنڈ، کو 4، 4کروڑ،ہنگو، اپر و لوئر چترال کو دو دو کروڑ، کوہستان اپر کو ایک کروڑ 33لاکھ ، کوہستان اپر کو ایک کروڑ 33لاکھ، کولائی پالس کو ایک کروڑ 34لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔
مذکورہ فنڈز ملٹی سیکٹر ڈویلپمنٹ پلان کے تحت ضلعی ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کئے جائینگے
ترقیاتی پروگرام جو کہ 28 اضلاع میں ہونے ہیں ان کیلئے فنڈ جاری کیا گیا ہے، ان فنڈز کو صرف انہی منصوبوں کیلئے خرچ کیا جا سکے گا جس کیلئے انکی منظوری دی گئی ہے۔ فنڈز کی تخصیص کی اجازت نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کی جانب سے تمام 28اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مجموعی طور پر ایک ارب 54کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments