ویب ڈیسک: صیہونیوں نے ایک بار پھر سے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں، پولیو مہم کے دوران اسرائیلی جارحیت کے باعث 33 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق صیہونی افواج کے غزہ سمیت مغربی کنارے میں حملے جاری ہیں۔ اس دوران مزید 33 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فورسز کی جانب سے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملہ سے روٹی خریدنے والے 8 فلسطینی شہید ہوگئے، وسطی غزہ میں اسرائیلی گولہ باری سے ایک فلسطینی جام شہادت نوش کر گیا جبکہ اس دوران متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی فورسز کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے سمیت طولکرم پناہ گزین کیمپ کا دوبارہ محاصرہ کر کے تمام داخلی راستے بند کر دیئے گئے، مقبوضہ علاقے میں ڈرون حملے بھی جاری ہیں۔
اسرائیلی افواج نے غزہ سمیت رفح پر حملے تیز کر دیے، جس میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے، اس دوران جبکہ پولیو ویکسین کے لیے عارضی جنگ بندی کی گئی اور یہ وقفہ مرکزی علاقوں تک محدود تھا۔
پولیو مہم کے دوران اسرائیلی جارحیت نے ثابت کر دکھایا کہ صیہونی عالمی سطح پر کسی کی سنتے ہیں نہ مانتے ہیں، اس کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران 33 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی افواج کی جانب سے زمینی اور فضائی حملے جاری ہیں۔
فلسطینی وزیر صحت ماجد ابو رمضان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کو جاری رکھنے کے لیے بمباری روکنے کے لیے دباؤ ڈالے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں 33 فلسطینی شہید ہو گئے۔
ادھر اسرائیلی فوج نے بیت المقدس، ہیبرون اور نابلس پر دھاوا بول دیا، اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال اور جنوب میں کئی قصبوں، شہروں اور کیمپوں پر چھاپے مارے۔
شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس جہاں اسرائیلی فوجی گاڑیاں سڑکوں پر گشت کرتی ہیں اور مربہ چوکی کے ذریعے شہر پر حملہ کرنے کے بعد گھروں پر دھاوا بولتی ہیں۔
یاد رہے کہ غزہ میں جاری کشت و خون میں 40 ہزار 819 فلسطینی شہد جبکہ 94 ہزار 291 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
Load/Hide Comments