طلبہ کو سہولیات کی عدم فراہمی

طلبہ کو سہولیات کی عدم فراہمی پر 3 سکولوں کے اساتذہ معطل

ویب ڈیسک: پشاور میں طلبہ کو سہولیات کی عدم فراہمی پر 3 سکولوں کے اساتذہ معطل کر دیئے گئے ہیں۔
چھٹیوں کے اختتام اور مابعد سکول کھلتے ہی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور طلبہ کو سکولوں میں دی جانیوالی سہولیات کے حوالے سے متحرک ہو گئے ہیں۔
اس دوران انہوں نے طلبہ کو سہولیات کی عدم فراہمی پر 3 سکولوں کے اساتذہ معطل کر دیئے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور کا کہنا تھا کہ فنڈز کی موجودگی کے باوجود طلبہ کو زمین پر بیٹھا کر پڑھایا جا رہا تھا۔ اس پر گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2 ، نمبر 3 اور نمبر 5 کے 3 اساتذہ معطل کر کے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
ڈی ای او پشاور کا کہنا ہے کہ تعلیمی سال شروع ہوگیا ہے لیکن طلبہ کو سکولوں میں سہولیات تاحال فراہم نہیں کی گئیں، تمام معطل اساتذہ کے خلاف انکوائری بنا کر تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت آئینی ترامیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی داؤ پر لگا رہی ہے،بیرسٹر سیف