لکی مروت اور نوشہرہ میں فائرنگ

لکی مروت اور نوشہرہ میں فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: لکی مروت اور نوشہرہ میں فائرنگ واقعات کے دوران پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
ضلع لکی مروت کے علاقے ناور خیل میں پولیس کانسٹیبل وقار احمد پر گھر کے سامنے نامعلوم افراد نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کی۔
اس دوران پولیس اہلکار شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ وقار احمد تھانہ صدر لکی مروت میں تعینات تھے۔
ادھر تھانہ نوشہرہ کلاں کی حدود خشکی بالا میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو تادیر جاری رہا۔
پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ اس سے غیر قانونی اسلحہ برامد کر لیا گیا۔ لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ ہلاک ملزم کی شناخت اسامہ ولد نہر علی سکنہ خشکی بالا کے نام سے ہوئی۔
یاد رہے کہ لکی مروت اور نوشہرہ میں فائرنگ واقعات کے دوران پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی