اسلحہ وشراب برآمدگی کیس

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

ویب ڈیسک: اسلحہ وشراب برآمدگی کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئَے گئے۔
عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی، کیس کی سماعت سول جج شائستہ خان کنڈی نے کی۔
عدالت نے علی امین گنڈاپور کی طبی بنیادوں پر حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔
دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت بغیر کارروائی 10 ستمبر تک ملتوی کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جج طاہر عباس سپرا نے اس حوالے سے سماعت کی، اس موقع پر علی امین گنڈاپور کی جانب سے راجہ ظہور الحسن پیش ہوئے اور وزیراعلیٰ کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ انکی طبیعت ناساز ہے اس لیے پیش نہیں ہو سکتے۔
بعدازاں عدالت نے وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 ستمبر تک کے لئے ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسلحہ وشراب برآمدگی کیس میں‌ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے.

مزید پڑھیں:  8ستمبر جلسہ کیلئے اراکین اسمبلی کو ایک ہزارکارکن ساتھ لانے کی ہدایت