ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا کو فیصل امین گنڈاپور کا 500ملین ہرجانے کا نوٹس، نجی چینل اور اس کے انکر کو بھی نوٹس ارسال کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبر پختون خوا کے بھائی رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈاپور نے گورنر خیبر پختون خوا کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔
یاد رہے کہ وزیر اعلی خیبرپختون خوا کے بھائی نے گورنر کو 500 ملین ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا، نجی چینل اور اس کے انکر کو بھی نوٹس ارسال کیا گیا ہے۔
نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر نے ٹی وی شو میں جھوٹے الزامات لگائے، میرا کا بھائی علی امین گنڈا پور وزیر اعلی خیبرپختونخوا ہے، گورنر نے عزت کو نقصان پہنچایا۔
نوٹس میں فیصل امین گنڈا پور کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ نجی نیوز چینل اور اینکر نے بھی علی امین گنڈا پور کا موقف لینے کی کوشش نہیں کی۔
نوٹس میں گورنر اور اینکر سے 500 ملین کا ہرجانہ ادا کر کے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا کو فیصل امین گنڈاپور کا 500ملین ہرجانے کا نوٹس، نجی چینل اور اس کے انکر کو بھی نوٹس ارسال کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments