خیبرپختونخوا میں درختوں کی کٹائی کی

خیبرپختونخوا میں درختوں کی کٹائی کی تفصیلات طلب

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں درختوں کی کٹائی کی تفصیلات سمیت محکمہ جنگلات کے ملازمین کے بارے میں بھی مکمل تفصیلات سپریم کورٹ نے طلب کر لیں۔
خیبر پختونخوا میں شیشم کے درختوں کی کٹائی کے معاملے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
دوران سماعت عدالت نے محکمہ جنگلات کے ملازمین اور صوبہ میں اجازت کے ساتھ اور غیر قانونی طور پر کاٹے گئے درختوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں جنگلات اگانے کا 5 سالہ ریکارڈ بھی پیش کیا جائے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ پورے ملک میں درخت کاٹ کر بیچے جا رہے ہیں، درختوں کی کٹائی میں ملوث ملازمین اور افسران کو نوکریوں سے نکال دینا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلات کا جنگلات کو بچانے کے بجائے چائے پانی کا کام رہ گیا ہے، بعدازاں کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی گئی۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں درختوں کی کٹائی کی تفصیلات سمیت محکمہ جنگلات کے ملازمین کے بارے میں بھی مکمل تفصیلات سپریم کورٹ نے طلب کر لیں۔

مزید پڑھیں:  عدالتی نظام درست کرنے کیلئے ملک میں آئینی عدالت ناگزیر ہے: بلاول