ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی صوبیہ شاہد پبلک اکاونٹس کمیٹی میں خواتین رکن اسمبلی کی عدم شمولیت پر دیگر کمیٹیوں سے مستعفی ہو گئیں۔
رکن صوبائی اسمبلی اور رہنما مسلم لیگ ن نے احتجاجا دیگر کمیٹیوں کی رکنیت سے بھی استعفی دے دیا۔
یاد رہے کہ صوبیہ شاہد نے اپنا استعفی اپوزیشن لیڈر اور سپیکر صوبائی اسمبلی کو ارسال کر دیا ہے۔
انہوں نے اپنے استعفیٰ میں موقف اختیار کیا ہے کہ خواتین کو پبلک اکائونٹس کمیٹی میں شامل نہ کرنا افسوسناک ہے۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ خواتین کیساتھ دیگر کمیٹیوں میں بھی امتیازی سلوک برتا گیا ہے۔
Load/Hide Comments