زاہد خان سیاست سے کنارہ کش

ملکی صورتحال سے نالاں اے این پی رہنما زاہد خان سیاست سے کنارہ کش

ویب ڈیسک: ملکی صورتحال سے نالاں اے این پی رہنما زاہد خان سیاست سے کنارہ کش ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق سینئر اور معمر سیاستدان غلام احمد بلور کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینیٹر زاہد خان نے بھی سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
اے این پی رہنما سینیٹر زاہد خان نے اس حوالے سے بتایا کہ سیاست ایک نظریات اور سوچ کے تحت کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آج حالات بدل گئے ہیں، بدقسمتی سے ملک میں آج کل جو سیاست چل رہی ہے، اس میں نظریات کا نام و نشان تک نہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر زاہد خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سیاست میں بڑی قربانیاں دی ہیں، لیکن موجودہ حالات میں سیاست مزید نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل کے حوالے سے فیصلہ اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کروں گا۔
چند روز قبل عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ سیاستدان غلام احمد بلور نے بھی سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ ملکی صورتحال سے نالاں اے این پی رہنما زاہد خان سیاست سے کنارہ کش ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، تفتیش شروع