مغرب کی نماز کب تک ادا کی جاسکتی ہے؟

سوال
مغرب کی نماز کا وقت کب تک ہوتا ہے؟ روشنی رہنے تک پڑھ لیں، اس کے بعد قضا میں آجاتا ہے یا عشاء تک ہوتا ہے؟ جیسے ہر نماز کاوقت دوسری نماز تک ہوتا ہے؟
جواب
مغرب کی نماز کا وقت سورج غروب ہوجانے کے بعد سے لے کر آسمان پر جو سرخی ہوتی ہے اس کے ختم ہونے کے بعد جو سفیدی آتی ہے، اس تک باقی رہتا ہے، اس کے فوراً بعد عشاء کی نماز کا وقت شروع ہوجاتا ہے۔
باقی مغرب کی نماز جلدی یعنی سورج غروب ہوتے ہی فوراً پڑھنا افضل ہے، اور بلاعذر تاخیر کرنا مکروہ ہے، البتہ وقت ختم ہونے (شفقِ ابیض) سے پہلے پہلے پڑھنے سے نماز ادا شمار ہوگی۔
نمازوں کے اوقات کے نقشوں میں پروفیسر عبد اللطیف صاحب کا تیار کیا گیا نقشہ معتبر ہے، اس سے مدد لی جاسکتی ہے،نیز ہماری ویب سائٹ کے سرِ ورق پر نمازوں کے اوقات کا نقشہ موجود ہے، اس میں مطلوبہ شہر کا نام منتخب کرکے جامعہ علوم اسلامیہ کے معیار کے مطابق تمام نمازوں کے اوقات معلوم کیے جاسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
________________________________________
فتوی نمبر : 144004200234
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

مزید پڑھیں:  روزے کی حالت میں احتلام ہونے کا حکم