ڈی آئی خان میں فائرنگ

ڈی آئی خان میں فائرنگ سے قبائلی رہنما جاں بحق

ویب ڈیسک: ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما حاجی صابر خان جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق واقعہ ڈی آئی خان کے علاقہ شیخ یوسف کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنما اور ٹھیکیدار حاجی صابر خان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔
جاں بحق ہونے ولے ٹھیکیدار صابر خان کا تعلق بیٹنی قبیلے ایف آر ٹانک سے بتایا جارہا تھا ۔
پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور افغان صوبے کے گورنر لگتے ہیں، گورنرفیصل کنڈی