ویب ڈیسک: صوابی میں ترکئی ہاؤس پر فائرنگ سے چوکیدار جاں بحق جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم بھی مارا گیا ۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب ممبر قومی اسمبلی شہرام خان ترکئی اور صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی کے ذاتی ڈھیرے میں منیر نامی مسلح شخص نے داخل ہونے کی کوشش کی ۔
ترکئی ہاؤس کے چوکیدار نے ملزم کو روکنے کی کوشش کی جس پر مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چوکیدار موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔
جاں بحق ہونے والے چوکیدار کے نام نام گل نواس سکنہ بڈھ بیر پشاور بتایا جارہا ہے ۔
واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس پر پولیس نے ناکہ بندی کرکے تلاش شروع کردی ۔
چھاپے کے دوران پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم بھی مارا گیا جس کی شناخت منیر خان ولد اول میر کے نام سے ہوئی ۔
پولیس کے مطابق ملزم کی نعش تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
Load/Hide Comments