ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کردیئے گئے جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔
محکمہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پراونشیل مینجمنٹ سروس کے گریڈ 20 کے ظریف المعانی کو سیکرٹری محکمہ خوراک سے تبدیل کرکے ایم ڈی خیبرپختونخوا ایجوکیشن فاونڈیشن تعینات کر دیا گیا ۔
تعیناتی کے منتظر گریڈ 20کے ثاقب رضا اسلم سیکرٹری محکمہ خوراک تعینات جبکہ گریڈ 20 کے فیاض علی شاہ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اضافی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیئے گئے ۔
اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن عبدالحلیم خان کوتبدیل کرکے ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبر پختونخوا تعینات کردیا گیا۔
ڈائریکٹر فوڈ خیبر پختونخوا محمد یاسر حسن کاتبادلہ کرکے ڈپٹی کمشنر مہمند ،ڈپٹی کمیشنر مہمند محمد احتشام الحق کو تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
ڈائریکٹر نارکوٹکس ونگ ڈائریکٹریٹ جنرل ایکسائز ٹیکسیشن رب نواز خان اپنے محکمے پراونشل پولیس افیس خیبر پختونخوا واپس بھیج دیئے گئے۔
Load/Hide Comments