ویب ڈیسک: یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے 700سے زائد اشیا کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
جاری اعلامیہ کے مطابق700 سے زائد اشیا کی قیمتوں میں 2 روپے سے 195 روپے تک کمی ،تمام برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل 6 روپے سے 195 روپے تک سستے کر دیئے گئے ۔
اعلامیہ کے مطابق ملک پاور اور پیکڈ دودھ کی قیمتوں میں 3روپے سے 117روپے جبکہ تمام برانڈز کی چائے کی قیمتوں میں 3 روپے سے 100 روپے تک کمی کی گئی ۔
روح افزا اور جام شیریں 13روپے سے 40روپے تک سستے ،چٹ پٹے مصالحہ جات کے پیکٹ 9 روپے سے 20 روپے تک سستے کر دیے گئے۔
کھیر مکس 12 روپے، ٹماٹر کیچ اپ 50 روپے سستی کر دی گئیگرم مصالحہ 25 روپے ، سویا سوس کا پیکٹ 24 روپے سستا کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments