8ستمبر کے تاریخی جلسہ کی قیادت

8ستمبر کے تاریخی جلسہ کی قیادت وزیراعلیٰ کرینگے،گورنر کومستعفی ہونا چاہئے

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8ستمبر کے تاریخی جلسہ کی قیادت وزیراعلیٰ کرینگے۔ آٹھ تاریخ کو ہونے والا جلسہ تاریخی ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سے بڑی تعداد میں لوگ اس جلسہ میں شرکت کریں گے اور اس کے ساتھ یہ بھِی واضح کرتا چلوں کہ اس میں کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوگا، ائین کے مطابق جلسہ کریں گے۔
صوبائی مشیر نے کہا کہ حکومت کو ڈرنے کی ضرورت نہیں، ہم عوامی قوت استعمال کر کے انہیں ہٹائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نون لیگ نے ہمیشہ جو بھی قانون سازی کی ہے، وہ ان کیلئے گلے کا طوق بن جاتا ہے، حکومت نے قانونی کو استعمال کر کے اسلام اباد میں جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی، ہم آئین و قانون کے مطابق جلسہ کر کے دکھائیں گے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ اپنی حرکتوں کی وجہ پہلے بھی ان لوگوں کو ناکامی ہوئی اب بھی ہوگی، اختر مینگل کے استعفیٰ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کی اواز نہیں سنی گئی اس لئے وہ مستعفی ہوگئے، ان کے مستعفی ہونے کے فیصلہ کی حمایت کرتا ہوں۔
مشیر اطلاعات نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ استعفی تو نواز شریف کو دینا چاہئیے، یاسمین راشد سے ہار کر سیٹ پر جا بیٹھا ہے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈآکٹر محمد علی سیف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ فیصل کنڈی کو اب بھی یقین نہیں آرہا کہ وہ گورنر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی کے پاس کرنے کو اور تو کچھ ہے نہیں بس میڈیا میں رہنے کیلئے بے سر و پا بیانات دے رہے ہیں۔ وزیر اعلی کے پاس سادہ اکثریت ہے، وہ اعتماد کا ووٹ کیوں لیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی کو گورنر کے عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہئے، یہی ان کے حق میں بہتر ہے۔
یاد رہے کہ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8ستمبر کے تاریخی جلسہ کی قیادت وزیراعلیٰ کرینگے۔ آٹھ تاریخ کو ہونے والا جلسہ تاریخی ہوگا۔

مزید پڑھیں:  چئیرمین نادرا محمد منیر عہدے پربحال ، تقرری کالعدم قرار دینے کا اعلامیہ معطل