ویب ڈیسک: کم سےکم اجر ت 36ہزار مقرر کرنے کا اعلامیہ جاری، خواتین کی اجرت مردوں کے برابر مقرر کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے 36ہزار روپے کم سے کم اجر ت مقرر کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔
خواتین اور خواجہ سراﺅں کو بھی مردوں کے برابر اجرت فراہمی کی ہدایت کردی گئی ہے۔
محکمہ محنت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کم سے کم اجرت کا نفاذ یکم جولائی 2024ء سے نافذ العمل ہوگا۔
کم سے کم تنخواہ 36ہزار کرنے کی سفارش منیمم ویج بورڈ کی جانب سے کی گئی تھی، خیبر پختونخوا میں ایسے مزدور جن کیلئے کوئی ہنر نہیں ہے، اور وہ بالغ ہیں انہیں کم سے کم اجرت 36ہزار روپے ادا کی جائیگی۔
اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ان غیر ہنر مند مزدوروں کیلئے مہینہ میں کام کے 26ایام مقرر ہونگے۔ روزانہ 8گھنٹے تک ان سے کام لیا جا سکے گا، یومیہ اجرت ایک ہزار 384 روپے 61پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
حکومتی اعلامیہ کے مطابق یہ کم سے کم تنخواہ تمام صنعتوں اور کمرشل اداروں میں نافذ العمل ہوگی ۔
اسی طرح اگر ملازم کی موجودہ تنخواہ کم سے کم اجرت سے زیادہ ہے تو ادارہ اضافی تنخواہ ادا کرسکتا ہے، ملازمین کو ہاﺅس رینٹ الاﺅنس، بجلی، پانی ، میڈکل ، گریجویٹی، بونس پنشن، پراویڈنٹ فنڈ، ہفتہ وار اور ماہانہ و سالانہ چھٹیوں کی سہولت بھی میسر رہے گی۔
خواتین اور خواجہ سراﺅں کو بھی مردوں کے برابر ہی کم سے کم اجرت کی ادائیگی کی جائیگی۔
یاد رہے کہ کم سےکم اجر ت 36ہزار مقرر کرنے کا اعلامیہ جاری، خواتین کی اجرت مردوں کے برابر مقرر کر دی گئی۔
Load/Hide Comments