ویب ڈیسک: تمام تر مشکلات اور مایوسی کے باوجود وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں ماہ آئی ایم ایف قرض پروگرام کی منظوری ہو جائےگی۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ابھی ایڈوانس سٹیج پر ہیں، عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ سے قرض پروگرام کی منظوری کیلئے بات آگے بڑھ رہی ہے، جلد منظوری ہوجائے گی۔
میڈیا سے گفتگو میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے قرض منظوری کیلئے ابھی حتمی تاریخ نہیں دی جا سکتی، تاہم رواں ماہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے قرض پروگرام کی منظوری کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بیرونی فنانسنگ پر بھی بات چیت جاری ہے جو کہ جلد ہی فائنل ہو جائے گی۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے مؤخر کی گئی ادائیگیوں پر ادھار تیل کی سہولت کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کے علاوہ چند کمرشل اداروں سے لینڈنگ کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں ، تاکہ کسی طرح مسائل حل کئے جا سکیں۔
یاد رہے کہ : تمام تر مشکلات اور مایوسی کے باوجود وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں ماہ آئی ایم ایف قرض پروگرام کی منظوری ہو جائےگی۔
Load/Hide Comments