صنعتی زونز کو سستی بجلی فراہم

صنعتی زونز کو سستی بجلی فراہم کرنے کا ماڈل متعارف

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے منفرد اقدام اٹھاتے ہوئے مقامی صنعتوں کو اپنی پیدا کردہ بجلی کی پیشکش کی گئی ہے۔ پیڈو کے مطابق پانچ ہائیڈرو پاور پلانٹس سے قریبی صنعتی زونز کو سستی بجلی فراہم کرنے کا ماڈل متعارف کرا دیا گیا۔
پیڈو نے مقامی سطح پر پیدا شدہ بجلی کی فراہمی کےلئے صنعت کاروں سے بھی تجاویز طلب کرلیں، اس سلسلے میں پیڈا کے حکام نے بتایا کہ مچئی، شیشی، جبوڑی، کروڑہ اور رنولیا کی 43 اعشاریہ 5 میگا واٹ بجلی سے مقامی صنعت کو فائدہ ہوگا۔
صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے وہیلنگ پراجیکٹ کے ذریعے پہلے سے 18 میگاواٹ بجلی دے رکھی ہے، حکام کے مطابق 43 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ دینے کی بجائے مقامی سطح پر تقسیم کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی صنعتوں کوبجلی دینے سے صوبے کی معاشی ترقی میں بہتری کی امیدہے، اس سے بھاری بھرکم بجلی بلوں سے بھی جان چھوٹ جائیگی۔

مزید پڑھیں:  دیربالا میں سوزوکی گاڑی حادثے کا شکار ،تین افراد جاں بحق