ویب ڈیسک: پشاور میں گزشتہ روز ناظمین کے احتجاج کے دوران ریڈ زون میں داخل ہونے والے ویلیج ونیبرہڈ چیئرمینوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ویلیج و نیبرہڈ چیئرمینوں نے ریڈ زون میں وزیراعلی ہاوس کی جانب پیش قدمی کی، اس دوران مظاہرین پر پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیلنگ کی۔
مقدمہ کے متن میں درج ہے کہ دھرنے کے باعث پانچ گھنٹے خیبر روڈ بند رہا، پولیس نے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزموں کی نشاندہی کر کے انہیں گرفتار کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments