ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ صورت ہوگا، اعتماد کے ووٹ کیلئے حاضر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم حق اور سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، ملکی نظام وقت کے ساتھ ساتھ بے نقاب ہوتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعتماد کے ووٹ کیلئے حاضر ہوں، انہوں کہا کہ یہ پرچی پر گورنر بن گئے ہیں ان کو ابھی تک گورنر بننے پر یقین نہیں آ رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ مجھ پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، ان کو عدالت میں اس کا جواب دینا ہوگا۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ یہ بے بنیاد ایف آئی آرز ہیں، ورکر سے لے کر ہمارے لیڈر تک زیادتیاں ہو رہی ہیں، میں بذات خود ایک این او سی ہوں، ان کو بتاؤں گا کہ این او سی کیا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم قانون کا احترام کرتے ہیں قانون کو بار بار توڑ کر غیر قانونی ایف آئی آر ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں، ہم حق کیلئے کھڑے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ جلسہ تو ہونا ہے اگر یہ جلسے کی رکاوٹ بنیں گے تو آگے سب کچھ واضح ہو جائیگا۔
وزیر اعلی سردار علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پرچی پہ بیٹھا گورنر چاہتا ہے میں اس کا نام لوں اور اس کو اہمیت ملے۔
Load/Hide Comments