ویب ڈیسک: فرنٹ لائن عملے کیلئے منکی پاکس ویکسین کی 1ہزار ڈوز حاصل کرنے کافیصلہ کر لیا گیا ہے۔
خلیجی ممالک سے آنے والے منکی پاکس کیسز کے حوالے سے وزارت صحت نے دفتر خارجہ سے بھی رہنمائی مانگی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کے چاروں کیسز خلیجی ممالک سے آئے، اس صورتحال میں وزارت خارجہ سے دونوں ملکوں کا نام لے کر ٹریول ایڈوائزری جاری کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔
صحت حکام کا کہنا ہے کہ لاکھوں پاکستانی ان ملکوں میں کام کرتے اور پاکستان آتے جاتے رہتے ہیں، اس لئے ان کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کرنا لازمی ہے۔
یاد رہے کہ فرنٹ لائن عملے کیلئے منکی پاکس ویکسین کی 1ہزار ڈوز حاصل کرنے کافیصلہ کر لیا گیا ہے، دفتر خارجہ سے بھی رہنمائی مانگی ہے۔
Load/Hide Comments