ویب ڈیسک: ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ کی جانب سے خوشخبری سناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایم پاکس سے متاثرہ تینوں مریض صحت یاب ہوگئے۔ صحت مند ہونے والے مریضوں کا تعلق،پشاور، اورکزئی اور نوشہرہ سے ہے۔
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبر پختونخوا ڈاکٹر ارشاد روغانی کا کہنا ہے کہ تینوں مریضوں میں بیماری کی علامات ختم ہو چکی ہیں اور دوبارہ پی سی آر ٹسٹ کے ذریعے وزیرستان کلیرنس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کو بروقت آیسولیٹ کر کے بیماری کو کمیونٹی میں بڑے پیمانے پر پھیلنے سے بروقت بچا لیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments