ویب ڈیسک: اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے ۔
عدالت کی جانب سے شورٹی بانڈ جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 21ستمبر تک ملتوی کردی گئی ۔
عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وکیل کی جانب سے یقین دہانی پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے وارنٹ منسوخی کے خلاف ٹرائل کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ۔
دائر درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ درخواست منظور کرتے ہوئے وارنٹ منسوخ کیے جائیں۔
Load/Hide Comments