ویب ڈیسک: بونیر میں شادی سے انکاری خاتون ٹیچر کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع سوات کی تحصیل بونیر کے علاقے طوطالئی میں شادی سے انکار پر خاتون سکول ٹیچر کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران مظاہرین نے 72 گھنٹے میں قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔
مقتولہ خاتوں ٹیچر کے والد نے کہا کہ نرگس نامی خاتون ٹیچر 2009سے جنگدرہ میں فرائض سرانجام دے رہی تھی۔
والد نے مزیدبتایا کہ 3ستمبر کو حسب معمول صبح ڈیوٹی کیلئے سکول جارہی تھی کہ اس دوران موٹر کار میں موجود ملزمان آمان زیب اورعبدالرحمان ساکن طوطالئی نے براہ راست فائرنگ شروع کردی۔
مقتولہ ٹیچر کے والد نے کہا کہ فائرنگ سے میں بال بال بچ گیا تاہم بیٹی موقع پر جاں بحق ہو گئی، جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد کار میں فرار ہوگئے۔
دوسری طرف لیڈی ٹیچر کے قتل پر اساتذہ تنظیموں نے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ طوطالئے پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
Load/Hide Comments