امریکی سکول میں فائرنگ سے 4

امریکی سکول میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ویب ڈیسک: امریکی سکول میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اس دوران بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ امریکی ریاست جارجیا کے سکول میں پیش آیا۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کے بعد سکول سے ایک مشتبہ شخص گرفتار کیا گیا، گرفتار کیا جانے والا ملزم خود 14 سالہ طالب علم ہے۔
ہسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے زخمی کئی افراد کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال لایا گیا۔
فائرنگ کی اطلاع پر بیرو کاؤنٹی کے تمام سکول بند کر دیئَے گئے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید کارروائیاں شروع کر دیں۔
ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ ہسپتال لائَے جانے والے زخمیوں میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچنے سے زخمی ہوئے۔
دوسری طرف شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ مزید ہیلی کاپٹروں اور ایمبولینسوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی سکول میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اس دوران بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ امریکی ریاست جارجیا کے سکول میں پیش آیا۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ تمام اداروں کی ماں ہے، جسٹس عامر فاروق