ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں سٹریٹجک استحکام کے لئے پاکستان کی مسلح افواج کے کلیدی کردار کا اعتراف کیا ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی میں آرمی وار گیمز کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ۔
وزیراعظم شہباز شریف کو اختتام پذیر ہونے والے وار گیمز اور آپریشنل تیاریوں پر جامع بریفنگ دی گئی، وزیراعظم کا پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق وزیر دفاع، وزیر خزانہ، وزیر اطلاعات، آرمی چیف اور سینئر فوجی حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم نے خطے میں سٹریٹجک استحکام برقرار رکھنے کیلئے مسلح افواج کے کردار کا اعتراف کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں سٹریٹجک استحکام برقرار رکھنے کیلئے مسلح افواج کے کردار کا اعتراف کیا، انہوں نے کہا کہ خطے میں سٹریٹجک استحکام برقرار رکھنے میں ہماری مسلح افواج کا کردار کلیدی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق عسکری قیادت نے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی ہر قیمت پر تحفظ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ پاک فوج موجودہ سکیورٹی چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ ہے، اس موقع پر پاکستان کیخلاف کسی بھی قسم کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے کیلئے صلاحیت بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
Load/Hide Comments