مانسہرہ باپ بیٹا قتل

مانسہرہ میں اراضی تنازعے پرباپ بیٹا قتل

ویب ڈیسک: مانسہرہ میں اراضی کے تنازعے پرفائرنگ سے باپ بیٹا قتل ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ شنکیاری کی حدود ڈھوڈیال میں پیش آیا جہاں اراضی تنازعے پر مخالفین نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولین کی نعشیں ہسپتال منتقل کردیں ۔
شناخت عبدالطیف اور اس کے بیٹے شکیل کے نام سے ہوئی ۔
مدعی پارٹی کی دعویداری پر اسد ،طیب، پسران اورنگزیب پر FIR درج کرلی گئی ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت نااہل ، ان کا بلین ٹری منصوبہ کہاں ہے؟ فیصل کریم