چارسدہ میں ایک شخص قتل

چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

ویب ڈیسک: چارسدہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ سٹی تھانہ کی حدود میں پیش آیا جہاں ملزمان نے فائرنگ کرکے یوسف ظہیر کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
ملزمان نے مقتول کو قتل کرنے کے بعد نعش کھیتوں میں پھینک دی ۔
نعش کو فوری طورپر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی کیو ہسپتال چارسدہ منتقل کیا گیا ۔
پولیس نے مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

مزید پڑھیں:  عمر ایوب، اسدقیصر، زرتاج گل اور فیصل گنڈاپور کی ضمانت منظور