ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواحکومت دہشت گردوں سے ملی ہوئی ہے امن امان کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے ۔
مانسہرہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کریشن کے ریکارڈ قائم کئے گئے ہیں ،پی ٹی آئی کی یہ حالت ہوگئی ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو مسیحا سمجھنا شروع کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ تحریک انصاف والے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے باہر نہیں نکالنا چاہتے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے جیل سے نکلنے کے لئے چیف کے پائوں پکڑنے کے لئے بھی تیار ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ فسوس ہے کہ تحریک انصاف اپنے صوبائی صدر کے بغیر مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مذا کرات کررہے ہیں ۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ اگر صدر مملکت آصف علی زرداری اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو گورنر شپ جے یو آئی کو دینا چاہتے ہیں تو میں قربانی دینے کے لئے تیار ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواحکومت دہشت گردوں سے ملی ہوئی ہے جس کے باعث امن امان کی انتہائی صورتحال خراب
ہوچکی ہے ۔
گورنر کا کہنا تھا کہ میں دعوے سے کہتا ہوں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکتے ۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام خود بنانے کے والوں نے اپنے ہی بلدیاتی نمائندوں پر تشدد کیا کہ افسوسناک روش ہے ۔
گورنر کا مزید بتایا تھا کہ اتنے ہم کپڑے نہیں بدلتے جتنے خیبر پختونخوا حکومت میں مشیر اور وزیر بدلے جارہے ہیں ۔
Load/Hide Comments