ویب ڈیسک: چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی کی طویل عرصے کے بعد ملاقات ہوئی ہے جس میں فیملی کے تعلقات میں بہتری پر اتفاق کیا گیا
ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونے والی چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات میں چوہدری وجاہت حسین نے اہم کردار ادا کیا۔
چوہدری وجاہت نے پرویز الٰہی کو قائل کیا کہ چوہدری شجاعت آپ سے بڑے ہیں لہٰذا ان کے پاس جائیں۔
چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی دونوں نے ذاتی اور خاندانی سطح کے معاملات کو مل بیٹھ کر طے کرنے پر اتفاق کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں صرف فیملی کے تعلقات میں بہتری پر بات ہوئی اور دونوں نے سیاسی بات چیت سے گریز کیا۔
ملاقات کے لیے چوہدری وجاہت نے پرویز الٰہی کو قائل کیا کہ چوہدری شجاعت آپ سے بڑے ہیں لہٰذا ان کے پاس جائیں۔
چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی دونوں نے ذاتی اور خاندانی سطح کے معاملات کو مل بیٹھ کر طے کرنے پر اتفاق کیا۔
Load/Hide Comments