ویب ڈیسک: یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان ایئرفورس کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
تقریب میں ایئروائس مارشل شہریار خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پریڈ کا معائنہ کیا۔
تقریب کے دووران پاکستان ایئرفورس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔
پاکستان ایئرفورس اکیڈمی اصغر خان کے74رکنی چاق چوبند دستے نے مزارقائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔
مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالنے والے کیڈٹس میں61مرداور13خواتین شامل ہیں۔
ایئروائس مارشل شہریار خان نے تقریب کے بعد بابائے قوم کے مزار پر پھول رکھے،دعا کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔
تقریب کے دووران پاکستان ایئرفورس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔
Load/Hide Comments