ویب ڈیسک: اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں آپریشن جاری ، وحشیانہ کارروائیوں سے9روز کے دوران 6بچوں سمیت مزید 40فلسطینی شہید ہو گئے ۔
صیہونی افواج نے اپنی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران بلڈوزروں سے فلسطینیوں کی املاک، گاڑیوں، سڑکوں کی توڑ پھوڑ کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے ۔
آپریشن کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے سے 4 ہزار فلسطینیوں کو جبری بے دخل کردیا گیا ہے۔
ادھر غزہ میں جاری حملوں میں گزشتہ روز صبح سے 18 سے زائد فلسطینی شہید کردیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ پر اسرائیل فوج کی وحشیانہ حملوں میں اب تک 40 ہزار 878 فلسطینی شہید جبکہ 94 ہزار 454 زخمی ہو چکے ہیں ۔
اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینی بے گھر ہوکر کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔
Load/Hide Comments