اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی یرغمال

ہری پور :اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو یرغمال بنانے والے ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: ہری پور میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو ایک گھنٹہ تک یرغمال بنانے والے ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا ۔
گرفتار ملزمان نے انکروچمنٹ آپریشن کے د وران ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے خلاف لوگوں کو اکسانے سمیت ہجوم کو اشتعال دلایا ۔
تین نامزد ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو بھی ایک تقریباً ایک گھنٹہ تک یرغمال بنائے رکھا ۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار جبکہ تیسرے کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں ۔
گرفتار ملزمان سپین گل ساکنہ درویش اور فیض اللہ ساکنہ سیریا بگڑہ کو تھری ایم پی او کے تحت 2ماہ کے لئے سنٹرل جیل پشاور منتقل کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ : قتل اور خودکشی کے واقعات میں 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق